علی پور چٹھہ کچرا کنڈی میں تبدیل،شہری بیمار

وزیرآباد(شیخ محمد علی )علی پورچٹھہ کے داخلی خارجی راستے کچرا کنڈی میں تبدیل، عملہ میونسپل کمیٹی سید نگر روڈ، بائی پاس روڈ، رسولنگر روڈ، قادرآباد روڈ کےساتھ پھنکنے لگا

علی پور چٹھہ گندگی اور کوڑا کرکٹ کی آماجگاہ بن چکا ،ناکارہ اور بند سیوریج سسٹم نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنا دیں۔

میونسپل کمیٹی عملہ شہر کا کچرا اٹھا کر معروف مدینہ چوک سے ہزار فٹ کے فاصلہ پر سید نگر روڈ پر پھینک پر ڈمپنگ پوائنٹ بنادیا گیا ہے جس کے ملحقہنجی ہسپتال،سکول اور رہائشیں ہیں تعفن سے شہری موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں اسی طرح بائی پاس روڈ،رسولنگر روڈ، قادرآباد روڈ کے کناروں پر کوڑا کرکٹ پھینک کر شہر کو آلودہ اور گندگی کی آماجگاہ بنادیا گیا جبکہ فضا ہر وقت بدبودار رہتی ہے شہر کے داخلی خارجی راستوں پر قائم ڈمپنگ پوائنٹ مکھی مچھروں کی افزائش میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔علی پورچٹھہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر وزیرآباد سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔