ڈسکہ(نمائندہ مشرق)سرکل ڈسکہ کے پانچوں تھانوں کی حدود میں ڈاکو راج قائم ہوگیا شہری گھروں میں محصور ہوکررہ گئے۔
سرکل ڈسکہ کے پانچوں تھانوں سٹی ‘صدر‘موترہ‘ستراہ ‘اور بمبانوالہ کی حدود میں واقع علاقہ جات میں کئی روز سے ناکے لگاکر سرشام دوسرے علاقوں سے گھروں کو آنیوالے شہریوں کو روک کر لوٹتے ہیں اس دوران دیہاتوں سے جانیوالے شہریوں کوبھی گن پوائنٹ پر لوٹ لیاجاتا ہے اور شہریوں کو باندھ کر ساری رات کھیتوں میں پھینک دیاجاتاہے
علاقے میں خوف و ہراس پیدا ہوچکا ،شہری کسی مجبوری کی حالت میں بھی اپنے گھروں سے باہر نہیں جاسکتے ہیں اور اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔
ڈسکہ میں ڈاکو راج قائم،شہری گھروں میں محصور

















