نئی دہلی(مشرق نیوز)بھارتی دارالحکومت کے حساس علاقے میں قائم اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکے سے پورا علاقہ لرز اٹھا، سکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی فائر سروس کو نامعلوم شخص نے اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکے کی اطلاع دی، دھماکے کے بعد سفارتخانے کا محاصرہ کرکے عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، میڈیا سمیت کسی کو بھی جائے وقوعہ تک رسائی نہیں دی گئی۔
دھماکہ اتنا زور دار تھا پورا علاقہ گونج اٹھا، آس پاس کھڑی گاڑیوں ،عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور گھروں سے باہر نکل آئے،دہلی پولیس کے مطابق اسرائیلی سفارتخانے کا عملہ اور عمارت مکمل طور پر محفوظ ہیں، بم ڈسپوزل سکواڈ ،سکیورٹی ٹیموں کو جائے وقوعہ سے کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی، تحقیقات شروع کردی گئیں۔
اسرائیلی وزارت خارجہ نے نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا دھماکہ 5 بجکر 20 منٹ پر ہوا، سفارتی عملے کے اراکین محفوظ رہے،تحقیقات کےلئے بھارتی حکام سے رابطے میں ہیں۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















