نوابشاہ(مشرق نیوز)این اے 207 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار وسابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے پی ٹی آئی والے پہلے بغیر محنت آگئے تھے اب محنت کریں۔
ریٹرننگ آفس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آصف زرداری نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہہ دیا انتخابات ضرور ہوں گے، پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے، حکومت بنائیں گے۔
قبل ازیں سابق صدر آصف زرداری خصوصی طیارے پر نوابشاہ پہنچے، ریٹرننگ افسر کے دفترمیں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کرائی۔
پی ٹی آئی والے پہلے ایسے ہی آگئے تھے اب محنت کریں،آصف زرداری


















