اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے ملکی مسائل کا حل قانون کی حکمرانی، جمہوریت اور مذاکرات میں ہے، عام انتخابات کے بعد ملک اپنی منزل کی جانب گامزن ہوگا۔
یومِ قائد پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا قائداعظم کی تعلیمات پر عمل سے ہی ملک ترقی کرسکتا ہے، قائداعظم کے دئیے گئے بنیادی اصولوں میں ہی ترقی کے راز پوشیدہ ہیں،آئین و قانون کا احترام کرنا سب کی ذمہ داری ہے، قائداعظم نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھا۔
وزیراطلاعات نے کہا پاکستان میں اکثریت اور اقلیت سب ایک ہیں، قائد اعظم کی تعلیمات کے مطابق تمام شہری برابر کا درجہ رکھتے ہیں، مسیحیوں کےلئے مسجد کے دروازے کھول دینا بھائی چارے کی اعلیٰ مثال ہے،تعلیم کے شعبے میں مسیحی برادری کا کردار قابل تعریف ہے۔
دریں اثناوزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے پاکستان ٹیلی ویژن میں کرسمس تقریب میں کیک کاٹا،وفاقی سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد، ایم ڈی پی ٹی وی مبشر توقیر شاہ سمیت پی ٹی وی کے دیگر افسر بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر نے کہامسیحی برادری بالخصوص پی ٹی وی کے مسیحی ملازمین کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں،خوشی کے لمحے میں سب آپ کے ساتھ شریک ہیں،پی ٹی وی کی جانب سے مسیحی ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ اور کرسمس الاﺅنس کی ادائیگی خوش آئند ہے۔
سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد نے کہاکرسمس تقریب میں شرکت کر کے بے حد خوشی ہوئی، کرسمس کی تقریب پی ٹی وی کی ہمیشہ روایت رہی ہے۔
علاوہ ازیںوزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے بانی پاکستان کویوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کی آزادی ،علیحدہ خودمختار ریاست کے قیام کےلئے انتھک جدوجہد کی،بابائے قوم نے اپنی صلاحیتوں، عزم اور غیر معمولی کردار کی بدولت پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلا،ترقی و خوشحالی کےلئے بابائے قوم کے اصولوں پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















