جرنلسٹ ،پروگریسوالائنس کامیاب،ارشد انصاری12ویں بار لاہور پریس کلب کے صدر منتخب

لاہور(خبر نگار)لاہور پر یس کلب کے سالانہ انتخابات2024میں جرنلسٹ ،پروگریسوالائنس کے امیدواروں نے شاندار کامیابی حاصل کر لی ،ارشد انصاری 12ویں مرتبہ صدر منتخب ہوگئے۔

جاری کئے گئے نتائج کے مطابق جرنلسٹ، پروگریسو الائنس کی جانب سے صدر کے امیدوار ارشد انصاری نے 984،مد مقابل پائنیر گروپ کے شہباز میاں نے 811ووٹ حاصل کئے، سینئر نائب صدر کے عہدے پر پائینر گروپ کے شیراز حسنات 1035ووٹ لےکر کامیاب ٹھہرے ،مد مقابل جرنلسٹ ، پروگریسو الائنس کے ضیا خان نیازی نے 733ووٹ حاصل کئے ،نائب صدر کی نشست پر جرنلسٹ ، پروگریسو الائنس کے امجد عثمانی نے 1008ووٹ لےکر کامیابی سمیٹی ،مد مقابل پائنیر گروپ کے رانا اقبال نے 739ووٹ حاصل کئے۔

سیکرٹری کی نشست پر جرنلسٹ ، پروگریسو الائنس کے زاہد عابد 983ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے ،مد مقابل پائنیر گروپ کے شاداب ریاض نے 811ووٹ حاصل کئے، جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر پائینر گروپ کے جعفر بن یار 902ووٹ حاصل کر کے فاتح رہے ،مد مقابل جرنلسٹ ،پروگریسو الائنس کے فرخ عطا بٹ 865ووٹ لے سکے ،خزانچی کی نشست پر جرنلسٹ ، پروگریسو الائنس کے سالک نواز996ووٹ لےکر کامیاب رہے، شاہد چودھری 793ووٹ حاصل کر سکے۔

گورننگ باڈی پر شہباز چودھری ، عمران شیخ ، راناشہزاد ، اعجازمرزا ، محسن بلال ، عالیہ خان ، فاطمہ مختار ، باباعابد اور سید بدر سعید نے میدان مارا، چیئرمین الیکشن کمیٹی سعید آسی ، مبشر بخاری ، میاں حبیب ، امجد اقبال ، ارسلان رفیق بھٹی اور نوشاد علی نے الیکشن نتائج کا اعلان کیا۔

نومنتخب صدر ارشد انصاری نے کہاکوئی بھی نہیں ہارا ، انتخابات میں حصہ لینے والے تمام صحافی دوست ہیں اور سب انتخابات جیتے،صحافی کمیونٹی کی خدمت کا جذبہ لیکرآئے ہیں ،ماضی کی طرح خدمت میں کوئی کسراٹھا نہ رکھیں گے،جرنلسٹ پروگریسو الائنس کے قائدین ،تمام سپورٹر ز کا شکریہ ادا کرتے ارشد انصاری نے کہاالائنس کی مشترکہ شاندار کامیا بی ہے،الیکشن کمیٹی ،کلب سٹاف کو پر امن اور مثالی الیکشن کرانے پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں،تمام ووٹرز ،سپورٹرزکے بھی شکرگزار ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر ودیگر نے نو منتخب باڈی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا امید ہے نو منتخب باڈی صحافیوں کے حقوق کا بھر پور دفاع کرے گی،پنجاب حکومت نے صحافیوں کی فلاح کےلئے تاریخی اقدامات کئے ، کلب کی نئی باڈی کےساتھ ملکر صحافی برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔