منشور تیار،انتخابی نشان بلے کی آفر ٹھکرادی،پرویز خٹک

پشاور (بیورورپورٹ)سابق وزیراعلیٰ و سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین پرویز خٹک نے کہا ہے انتخابی نشان بلے کی آفر ہوئی مگر ٹھکرادی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویزخٹک نے کہا منشور تیارہے، چند دنوں بعد پیش کریں گے، صوبے کی ترقی کا سوچنا ہے، وفاق نے بہت سارے حقوق ضبط کیے ،لوگوں کو حقوق لے کر دیں گے،بہت سارے آزاد امیدوار رابطے میں ہیں، بڑی پارٹیوں میں دراڑ پڑی ہے، بھرپور تیاری کےساتھ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں،کافی دوست آزاد الیکشن لڑیں گے اور جیت کر ساتھ آئیں گے۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہاپی ٹی آئی میں کوئی جائے تو ٹھیک اگر چھوڑے تو لوٹا؟، بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں جو پٹھانوں کے دماغ میں ڈالوں گا وہی کریں گے، صوبے کے لوگ غلط فہمی میں نہ آئیں۔