سانگلا ہل(سفیر آصف) سابق وفاقی وزیر امور کشمیر،گلگت بلتستان برجیس طاہر نے کہا ہے کہ نئے نظام کا سورج طلوع ہونے والا ہے، آنے والا دور مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کا ہے،چوتھی بار وزیر اعظم بنیں گے، عوام کے دکھ سکھ کے ساتھی میاں نواز شریف ہی ہیں ،اب وقت بدل چکا ہے، تاجر اور شہری متحد ہو کر اپنے شہرکوسنواریں ،وہ سابق ایم پی اے میاں اعجاز حسین بھٹی کے رابطہ دفتر میں کارنر میٹنگ میں خطاب کر رہے تھے
قبل ازیں برجیس طاہر اور میاں اعجاز حسین بھٹی طارق آباد کالونی پہنچے تو کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اورپھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
برجیس طاہر نے مزید کہا مجھے کسی مخالف سے کوئی خوف نہیں ،اپنے ساتھیوں،تاجروں اورشہریوں سے اپیل کرتاہوں کہ وقت بدل چکاہے، شہری اور تاجر متحد ہو جائیں ہمارا شہر ٹیل پر ہونے کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کا کوئی افیسر یہاں انا گوارا نہیں کرتا ہمارا جان و مال غیر محفوظ ہے،ڈکیتیاں ہوائیں توڈی پی اوتک یہاں آناگوارانہیں کرتے،ا نہوں نے کہا کہ ہمارا محسن ہمارے دکھ سکھ کا ساتھی صرف میاں نواز شریف ہے جنہوں نے ہمارے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھا دئیے، سانگلا ہل انٹرچینج روڈ، انٹر چینج سے شاہ کوٹ ڈبل روڈ،حلقہ بھرکی رابطہ سڑکیں،ہل پارک،و وکیشنل کالج،ٹیکنیکل کالج سکولوں کالجوں کی اپگریڈیشن،اور انے والے وقت میں ریلوے اوور برج کینال ایکسپریس وے کے علاوہ کئی منصوبے شامل ہیں جن کاتمام ورک مکمل ہے جونگران حکومت کی وجہ سے لینڈنگ ہیں،برجیس طاہر نے کہا کروڑوں روپے کے فنڈز ہمارے پاس ہیں جو متوقع الیکشن کے اعلان پر الیکشن کمیشن نے روک دیے ہیں، میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ الیکشن کے فوری بعدآنے والے وقت میں شہر اور گرد و نواح میں تمام گلیاں، بازارپکے ہونگے، انہوں نے شہریوں اور انجمن تاجراں کے دو گروپوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہو کر عوام کے اجتماعی مسائل کے فوری حل پر زور دیا۔ اس موقع پر میاں اعجاز حسین بھٹی امیدوارایم پی اےنے بھی خطاب کیا۔ انجمن تاجراں اور شہریوں نے متحد ہو کر برجیس طاہرامیدوارایم این اے حلقہ این اے 111اورمیاں اعجازبھٹی امیدوارایم پی اے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ برجیس طاہرکوساتویں مرتبہ ایم این اے بنائیں گے۔
وقت بدل چکا، نئے نظام کا سورج طلو ع ہونیوالا ہے،برجیس طاہر

















