رینالہ خورد(نامہ نگار )ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اور سی او بلدیہ نے کرسچن کمیونٹی کے ساتھ کیک کاٹا، تفصیلات کے مطابق کرسمس کے حوالے سے بلدیہ ہال میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر ضیا چوہدری، سی او بلدیہ عمران اصغر سندھو، اکرم ساقی، نعیم جاوید بھٹی، راﺅ ضیا الدین، طارق الطاف چوہدری، عمران منگن اور کرسچن عملہ نے شرکت کی اس موقع پر کرسچن عملہ سے محبت کا اظہار کیاگیا اور کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹا گیا
دوسری تقریب سابقہ کونسلر یوسف گل کی رہائش گاہ پرہوئی ،سابق ایم این اے چوہدری ندیم عباس ربیرہ، ملک حفیظ اعوان، چوہدری ضمیر حیدر، ناظم بھٹی، وائس چیئرمین اتحاد پریس کلب ملک عاصم ندیم، عثمان جاوید، شیخ اویس افضال، علی حسنین وٹو، را ﺅاسد اور دیگر مہمانوں سمیت تمام مسیحی برادری نے شرکت کی، تقریب میں کرسمس کا کیک کاٹا گیا اور نئے سال کی مبارکباد دی گئی اور ملک پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگوں کےلئے دعا کرائی گئی۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اور سی او بلدیہ نے کرسچن کمیونٹی کےساتھ کیک کاٹا

















