ڈسکہ(اقبال شاہد) ڈسکہ اورا سکے گردنواح میں کم وزنی روٹی کی مہنگے داموں فروخت جاری انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔ انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی نااہلی کے باعث علاقہ بھر میں تندور مالکان نے حکومتی احکامات کوہوا میں اڑاتے ہوئے ایک سو دس گرام وزنی روٹی کی بجائے کم وزنی روٹی ساٹھ گرام مہنگے داموں فروخت شروع کردی ۔
تندور مالکان بلاہچکچاہٹ اور بلا خوف کم وزنی روٹی مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں علاقہ مکینوںنے بتایاکہ متعدد بار انتظامیہ اورپرا ئس کنٹرول کمیٹیوں کو شکایات کرچکے ہیں مگر ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی علاقہ کی سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری اصلاح و احوال کامطالبہ کیاہے
ڈسکہ و گردونواح میں تندور مالکان کم وزن روٹی مہنگے داموں بیچنے لگے

















