ظالم کو مظلوم بنانے کیلئے سہولت کاری ہورہی ہے، جاوید لطیف

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر و رہنما ن لیگ جاوید لطیف نے کہا ہے اداروں میں بیٹھے افراد ظالم کو مظلوم بنانے کےلئے سہولت کاری کر رہے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہابانی پی ٹی آئی نے عالمی قوتوں کے اشاروں پر وہ کام کیا جو کبھی کسی نے نہیں کیا، کوئی نوٹس لیا گیا نہ کوئی سزا ہوئی، تمام ریاستی اداروں پر حملہ آور اورآئین و قانون توڑنے والا معصوم ہے،لیگی رہنما نے کہااداروں کے اندر بیٹھے لوگ بھلے ریٹائرڈ ہوگئے نواز شریف کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں، اداروں میں بیٹھے لوگوں کو خدا کا واسطہ دے کر کہتا ہوں انصاف کے تقاضے پورے کرو۔