لاہور (خبر نگار)مرکزی سیکرٹری اطلاعات ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے 2018میں لاڈلہ اب معصوم کہہ کر مسلط کیا جارہا ہے،تماشہ بہت ہو گیا ،عوا م جاگ رہے ہیں اب ایسا نہیں چلے گا ،لاڈلے ،معصوم کےلئے تبھی کام ہوتا جب ہارنے لگتا ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا پہلے لاڈلے کو آر ٹی ایس بٹھا کر مسلط کیا گیا تھا، الیکشن چوری کر کے لاڈلے کو لایا گیا، جب لاڈلے کےخلاف تحریک عدم اعتماد آئی تو آئین توڑا، تحریک عدم اعتماد لانا کسی قسم کی سازش نہیں ہوتی،بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے پہلے کہا میری حکومت کےخلاف سازش ہوئی ،جنرل (ر) باجوہ تک پہنچی لیکن بند کمرے میں انہیں ہی توسیع کی پیشکش بھی کردی ، محسن نقوی ، نواز ،شہباز شریف سے ہوتے ہوئے کئی روٹ بدلے ۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا ملک کےساتھ کھیل کھیلو ،معیشت سے کھیلو ،لوگوں کے روزگار سے کھیلو،190ملین پاﺅنڈ کا بند لفافہ کابینہ میں لہراﺅ اور کھا جاﺅ ،اربوں کی منی لانڈرنگ کرو اور تم معصوم ہو ،الیکشن کمیشن تم سے اربوں کی منی لانڈرنگ کا پوچھے تو کہو تمہارے بچوں کو نہیں چھوڑوں گا،9مئی کو شہدا کی یادگاروں کو ٹھوکریں مارو مگرمعصوم ہے، رینجرز ،پولیس کی گاڑیاں جلا دو ، نوجوانوںکو پٹرول بم تیاری کی تربیت دوتم معصوم ہو ، ہسپتال ،سکول ، جناح ہاﺅس ،میٹرو جلا دو لیکن معصوم ہو،معصوم ، لاڈلہ اس لئے ہے اسے سپریم کورٹ میں گڈ ٹو سی یو ، وشنگ یو گڈ لک کہا جاتا ہے ،ججز گیٹ سے مرسٹڈیز میں لایا جاتا ہے اسی لئے معصوم بنتا ہے ، توشہ خانہ میں گھڑی بیچ دو ، القادر ٹرسٹ بنا لو مگر معصوم ہے، حقیقت میں تو سسیلین مافیا ،گاڈ فادر اورسیاسی دہشتگرد کا سرٹیفکیٹ اسے ملنا چاہیے لیکن معصوم ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہاجلسے میں سائفر لہرا کر سیکرٹ ایکٹ کے پرخچے اڑا ئے گئے، بند کمرے میں کہا گیا سائفر معاملے پر سیاست کرنی ہے، کاغذ لہرا کر عوام کو گمراہ کیا گیا، ملک کیساتھ غداری کا جواب دینا پڑےگا،آئین کی خلاف ورزی کرنےوالے شخص کومعصوم کہا جا رہا ہے،پہلے 2018 میں لاڈلہ کہہ کر اب معصوم کہہ کر مسلط کیا جا رہا ہے اب ایسا نہیں چلے گا۔
ن لیگی رہنما نے کہا9مئی کے مجرم کو گڈ ٹو سی یو کہا جاتا ہے، کیا فارن فنڈنگ کرنےوالا اور 9 مئی کا مجرم معصوم ہے؟، 190 ملین پاونڈ کا بند لفافہ لہراو اور پیسے کھاو، تم معصوم ہو؟،معصومیت میں ملک کا بیڑہ غرق کر گیا، 3مرتبہ کے منتخب وزیراعظم کو گھر بھیجا گیا،عوام نواز،شہبازکوچاہتے ہیں، نوازشریف کے پاس تجربہ کارٹیم ہے، تماشا اب نہیں چل سکتا عوام سب جانتے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا8 فروری کو عوام فیصلہ کریں گے کونسی قیادت چاہیے،لاڈلے ، معصوم کے ثبوت سب کے سامنے ہیں،عوام کے پیسے سے القادر ٹرسٹ نہیں بن سکتا ، 5قیراط ہیرے کی انگوٹھیاںنہیں لی جا سکتیں ،لاڈلے ،معصوم کے سرٹیفکیٹوں سے اب کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ عوام سب جانتے ہیں اور جاگ رہے ہیں۔
لیگی رہنما نے کہاکچھ لوگوںکی چیخیں اس لئے نکلتی ہیں کیونکہ انہیں اب سہولت کاری میسر نہیں ،8فروری کو 2024ہوگا جب لوگ شیر کو جتوائیں گے،نیازی جیسے لاڈلے کو لاکر ملکی ترقی چھینی نہیں جا سکتی،نواز شریف الیکشن لڑیں گے۔
ن لیگ کے سینئر رہنما ملک احمد خان نے سائفر کیس کے فیصلے پر سوالات اٹھا تے ہوئے کہا عدالتوں کا بے حد احترام کرتے ہیں لیکن اگر عدالتی فیصلہ صرف ضمانت تک رہتا تب بھی سوال اٹھتا ہے،پی ٹی آئی نے دوست ملک پر الزام لگائے جس سے تعلقات بگڑے لیکن عدالت نے کہا معاملے پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا اطلاق نہیں ہوتا،آئین صرف آمر ہی نہیں توڑتے،پی ٹی آئی کو بند لفافوںسے بہت رغبت ہے، لفافے میں چاہے 190 ملین پاﺅنڈ کی کرپشن ہو یا یا بند لفافے سے اسمبلی توڑ دیں،جب ایک سیاسی جماعت ہی کالعدم ہوجائے تو الیکشن کمیشن کیسے نشان دے گا،پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہاسپریم کورٹ میں لیول پلینگ فیلڈ کی بات ہوئی ، کیا لیول پلینگ فیلڈ کےلئے آئین و قانون کی خلاف ورزی کو ساتھ ملا دیں گے ۔
لیگی رہنما نے کہاایک شخص نے واقعہ رونما کیا تو کیا تحقیقات مکمل کئے بغیر چھوڑ دیں گے، ملک میں لاڈلے کی بڑی بحث ہے جس کے حق میں فیصلے ہوتے ہیں وہ لاڈلہ ہوتا ہے وہی منظو رنظر ہوتا ہے ،ایک معزز جج صاحب نے وضاحت سے لکھا 2018میں لیول پلینگ فیلڈ نہیں تھی،4سال تک دہائی دیتے رہے لیکن کہیں نہیں سنی گئی ،سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام ہے لیکن باربار عدالت کا دائرہ اختیار تبدیل کرنا سمجھ سے بالا تر ہے، حالیہ فیصلوں کے سیاسی اثرات ہوں گے ،معزز ججز کے ریمارکس سن کر ایسا محسوس ہو تا ہے شاید فیصلہ ٹرائل کورٹ میں ہونے والی سماعت کو متاثر کرے گا۔
ملک احمد خان نے کہابانی پی ٹی آئی نے سائفر معاملے میں ایک ملک کو گھسیٹا ، اسٹیبلشمنٹ پر الزامات لگائے ،سائفر کے معاملے پر کیبنٹ کمیٹی اجلاس میں کہاگیا سائفر میں کچھ نہیں تھا لیکن سیاست کےلئے متنازع بنا دیا گیا،پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات پر جائز سوالات کے جوابات جان بوجھ کر نہیں دئیے گئے،پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین نے ملکی سیاست ،معیشت پر حملہ کیا ،ملک کی بنیادیں ہلاکر رکھ دیں،کہیں بھی کوئی ایسی چیز سامنے نہیں آئی پی ٹی آئی کے لوگوں سے کاغذات چھینے جا رہے ہوں، بلے کا نشان کا مسئلہ نہیں بلکہ انٹرا پارٹی الیکشن قانون کے مطابق ہی نہیں کرائے گئے،انتخابات یا نشان سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کوئی پی ٹی آئی کا نام بھی لینا نہیں چاہتا۔
سابق وفاقی وزیر محسن شاہنواز رانجھا نے کہانااہل، نالائق کوکافی عرصے سے سرٹیفکیٹ دینے کا سلسلہ جاری ہے،بانی پی ٹی آئی کومعصوم کہنا 22کروڑ عوام سے زیادتی ہے، عمران خان ملکی خارجہ پالیسی کےلئے خطرہ ہیں،معصوم سے بلے کا نشان چھین کر گھڑی کا نشان دے دینا چاہیے ، معصوم کے تابوت میں 8فروری کو عوام آخری کیل ٹھونکیں گے۔
محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کبھی سننے کو آیا ”گڈ ٹو سی یو“، کبھی سننے کو آیا ”بیسٹ آف لک“ اور اب ”معصوم“، ایک ایسا شخص جو پاکستان کی اپنی عدالتوں سے کرپٹ ثابت ،نااہل ہوچکا پھر بھی معصوم کا سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے،عمران معصوم نہیں نیشنل سکیورٹی کےلئے تھریٹ ہے ،توشہ خانہ ہو ،گھڑیوں چوریاں کریں پھر کہتے ہیں معصوم ہیں،کیسا معصوم ہے جو انتشار پھیلاتا ہے 9 مئی تک پہنچ جاتا ہے،جناح ہاﺅس ہو جی ایچ کیو کچھ محفوظ نہیں رہے پھر بھی معصوم ہے، عوام سے روٹی کا نوالہ چھین لیتا ،بجلی مہنگی کرتا ،ایک کروڑ نوکریاں کا چورن دیتا ہے معصوم ہے،عدالتی فیصلوں کو تو مانتے ہیں لیکن اپنے تحفظات کااظہار کرتے رہیں گے اگر پارلیمنٹ پر حملے کی سزا دیدی جاتی تو قوم کی تباہی نہ ہوتی۔
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی ایکسٹینشن ہوگی: طارق فضل چوہدری
بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپشن میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے نمبر پر، رپورٹ جاری
7 شرائط پوری ہونے تک امریکہ کیساتھ مذاکرات نہیں ہونگے: قالیباف

















