لاہور(خبر نگار)سابق وزیراعظم وصدر ن لیگ شہباز شریف نے کہا ہے عوام 8 فروری کو مہنگائی کا ظلم ڈھانے والوں کا صفایا کریں گے،شہباز شریف سے پارٹی رہنماوں سردار ایاز صادق، سعد رفیق، رانا مشہود، سردار اویس لغاری اور شاہین بٹ نے ملاقاتیں کیں،رانا ثنابھی موجود تھے،پارٹی امور ،عام انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ رہنماوں نے انتخابی تیاریوں اور اپنے حلقوں میں جاری سرگرمیوں سے پارٹی صدر کو آگاہ کیا۔
صدر ن لیگ نے پارٹی رہنماو¿ں کو انتخابی معرکے کیلئے بھرپور تیاری اور گھر گھر جاکر عوام کو متحرک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاپارٹی کارکن ،رہنما ہر گھر میں نواز شریف کا پیغام پہنچائیں،8 فروری 2024 کے انتخابات کا فیصلہ عوام کریں گے،ن لیگ عوام کی طاقت سے فتح سمیٹے گی۔
شہباز شریف نے ہدایت کی ہر حلقے میں عوام کو متحرک کرنے پر توجہ مرکوز رکھی جائے، انتخابی پرچی بتائے گی عوام کسے چاہتے ہیں،نواز شریف کی قیادت میں عوام سے کیے تمام وعدے پھر پورے کریں گے۔
دریں اثنا شہباز شریف سے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میرکی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ،عام انتخابات پرتبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر (ن) لیگ ، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے مابین سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات پر مشاورت اور غوروخوض کےلئے 3رکنی کمیٹی قائم کی گئی ،سینیٹر حافظ عبدالکریم،سردار ایاز صادق اور رانا ثناشامل ہیں، کمیٹی باہمی مشاورت کے بعد اپنی رپورٹ نواز شریف کو پیش کرے گی۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















