راولپنڈی(بیورورپورٹ)سینئر سیاستدان چودھری نثارنے عمران خان،ن لیگی قیادت پر تنقید سے انکار کردیا۔
دھمیال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا بانی پی ٹی آئی میرے دوست ہیں ،تنقید نہیں کرنا چاہتا،ن لیگ میں 35 سال رہا ان پر بھی تنقید نہیں کرنا چاہتا، اپنے کردار پر ووٹ لوں گا،میرے اوپر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ۔
”اپنے کردار پر ووٹ لوں گا“،نثار کاعمران ، ن لیگ پر تنقید سے انکار

















