لاہور ( اپنے رپورٹر سے)پنجاب حکومت نے 27 ڈپٹی سیکرٹریز، 15 اسسٹنٹ کمشنرز سمیت42 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز ساہیوال لبھا مسیح ذیشان کو گریڈ 18 میں ترقی دیکر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ٹوبہ ٹیک سنگھ،ڈپٹی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ محمد شوجین وسٹرو کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لاہور،ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ہاﺅسنگ اربن جنوبی پنجاب غلام مصطفی کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈیرہ غازیخان،ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب محمد شاہد کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رحیم یار خان ، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ انہار سہیل اختر کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل پاکپتن، ڈپٹی سیکرٹری ہاﺅسنگ اربن عبدالستار خان کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لیہ،محمد سیف کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملتان،دلاور خان کو ڈائریکٹر فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی،ڈپٹی سیکرٹری محکمہ جنگلات جنوبی پنجاب محمد مبشر رحمان کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) ملتان ، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ قانون ملک احمد فراز اعوان کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب،ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ سیاحت عبدالغفار کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ قانون،ڈپٹی سیکرٹری محکمہ لٹریسی، نان فارمل ایجوکیشن اویس نواز کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ایکسائز پنجاب ،ڈپٹی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ انعم زید کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ لائیو سٹاک،ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن سعید احمد کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ فوڈ،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ پبلک پراسیکیوشن خضر حیات کی خدمات پنجاب ریونیو ڈیپارٹمنٹ ،ڈپٹی سیکرٹری سٹاف ٹو سینئر ممبر بورڈ رومان برانہ کی خدمات پنجاب فوڈ اتھارٹی،امیر حسن کو ڈپٹی سیکرٹری سٹاف ٹو سینئر ممبر بورڈ،جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھا کشن ماہین فاطمہ کو گریڈ 18 میں ترقی کے بعد ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی تعینات کردیا گیا ہے۔انکے علاوہ تقرری کے منظر میاں سرمد حسین کو اسسٹنٹ کمشنر جھنگ ، سیکشن آفیسر (ایڈمن l-)ایڈمنسٹریشن ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی مس ثمینہ بشیر کو اسسٹنٹ کمشنر چکوال ، سیکشن آفیسر (پراپرٹی منیجر ) ویلفیئر ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی احمد شیر کو اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور ( صدر ) ، سیکشن آفیسر (کیبنٹ ll) کیبنٹ ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی بابر علی کو اسسٹنٹ کمشنر لاہور (سٹی ) ، تقرری کے منظر کیپٹن (ر) عبدالوہاب خان کو اسسٹنٹ کمشنر مری، تقرری کے منتظر فیصل احمد کو اسسٹنٹ کمشنر احمد پور ایسٹ شرقیہ، سیکشن آفیسر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ذوالقرنین سلیم کو اسسٹنٹ کمشنر جام پور، اسسٹنٹ کمشنر ( ایچ آر اینڈ کوآرڈی نیشن ) ملتان آفتاب احمد ڈوگر کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر روجھان ، سیکشن آفیسر محکمہ داخلہ پنجاب اریج علی حیدر گوندل کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد (سٹی )، سیکشن آفیسر محکمہ انڈسٹریز، کامرس، انوسٹمنٹ اینڈ سکلز ڈویلپمنٹ سلمان قیوم شیخ کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر نارووال ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ عنزہ عباسی کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ ، سیکشن آفیسر (ویلفیئر ll)ویلفیئر ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی سعدیہ ڈوگر کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر دینہ ، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھا کشن ماہین فاطمہ کو تبدیل کر کے ایڈمنسٹریشن ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت ، تقرری کی منتظر ماہم مشتاق کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھا کشن اور محمد ثاقب کو اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ تعینات کر دیا گیا ہے۔
پنجاب، 27 ڈپٹی سیکرٹریز، 15 اسسٹنٹ کمشنرز سمیت 42 افسران کے تقرروتبادلے

















