پاکستان کا روشن مستقبل ن لیگ سے وابستہ ہے، شہباز بابر

سمندری (تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے چوہدری شہباز بابر نے NA-98اور سابق ایم پی اے چوہدری عارف محمود گل نے اپنے صوبائی حلقہPP-104 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے


سابق ایم این اے چوہدری شہباز بابر نے NA-98اور چوہدری عارف محمود گل نے حلقہ پی پی 104سے بطور امیدوار ریٹرنگ آفیسر کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

اس موقع پرچوہدری شہباز بابر اور چوہدری عارف محمود گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا روشن مستقبل مسلم لیگ ن اور نواز شریف سے وابستہ ہے۔ نواز شریف کا نام پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا نام ہے۔مسلم لیگ ن جب بھی اقتدار میں آئی پاکستان نے ترقی کی منازل طے کی۔جب بھی نواز شریف کو اقتدار سے نکالا گیا پاکستان زوال کی طرف چل پڑا۔عمرانی ٹولے کو اچھا بھلا چلتا ہوا پاکستان ملا لیکن اس نالائق ٹولے نے چلتے ہوئے پاکستان کو 15سال پیچھے بھیج دیا۔

میاں نواز شریف کو 2013میں جب حکومت ملی تو پاکستان میں دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ عروج پر تھی۔ لیکن 2017میں میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان سے ان دونوں بحرانوں کا خاتمہ کر دیا گیا۔ لیکن جیسے ہی عمران خان اور اس کے نالائق وزرا اقتدار میں آئے یہ پاکستان میں دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کے بحران کے ساتھ مہنگائی کا بحران بھی واپس لے آئے مزید کہا کہ جس طرح معزز عدالتوں سے میاں نواز شریف بری ہورہے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے ان پر جتنے مقدمات بناگئے تھے وہ من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی تھے مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کررہا تھا سی پیک کے منصوبے پرتیزی سے کام جاری تھا۔مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہورہی تھی۔ لوڈشیڈنگ ختم ہو چکی تھی میاں محمدنواز شریف ملک کے چوتھی بار وزیراعظم منتخب ہوکر ملک سے مہنگائی بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے۔ ن لیگ نے انتقامی نہیںبلکہ ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کی ہے کارکنان اپنی تیاریاں کر لیں اب سیاسی سر گرمیاں عروج پکڑیں گی اور ہم نے اپنی قیادت کے شانہ بشانہ چلنا ہے مسلم لیگ ن کی کامیابی اصل میں کارکنان کی ہی کامیابی ہے ، ہم نے قیادت کے پیغام اور جماعت کے منشور کو گھر گھر تک پہنچاناہے ۔