لاہور (خبر نگار،اپنے نمائندے سے،کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ محسن نقوی نے 40سمارٹ پولیس سٹیشن کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ڈیڈلائن دےدی،محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں 737تھانوں کی تعمیر ومرمت اور بحالی پراجیکٹ کاجائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہر بے زمین تھانے کےلئے اراضی مختص کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سمارٹ پولیس سٹیشن کےلئے اراضی کی منتقلی کاعمل جلدازجلد مکمل کرنے کاحکم دےدیا، لاہور میں23سمارٹ پولیس سٹیشن پہلے فیز میں بنیں گے، دیگر اضلاع میں بھی 17 سمارٹ پولیس سٹیشن قائم ہوں گے، صوبے بھر میں مرحلہ وار روایتی تھانے،سمارٹ پولیس سٹیشن میں بدل دئیے جائیں گے۔
دریں اثنامحسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا،داتا دربار ہسپتال میں بہتری کےلئے مجوزہ امور پر پیشرفت کا جائزہ ،داتا دربار ہسپتال میں منشیات کے عادی افراد کی علاجگاہ قائم کرنے کی تجویز پر غور اورداتا دربار ہسپتال کاانتظام اینٹی نارکوٹک فورس کے سپرد کرنے کاجائزہ لیا گیا،بریفنگ دی گئی منشیات کے عادی افراد کی علاجگاہ کےلئے داتا دربار ہسپتال میں ابتدائی طور پر 50بیڈز مختص ہوںگے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا داتا دربار ہسپتال میںعوام کےلئے بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی ہدف ہے،انتظامی امور میں بہتری کےلئے ہسپتال پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے سپرد کیا جارہا ہے،شہرکے مرکزی حصے میں واقع داتا دربار ہسپتال کی اپ گریڈیشن کرینگے۔
40سمارٹ پولیس سٹیشن مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ڈیڈلائن



















