اسلام آباد(بیورورپورٹ)حج آپریشن ڈیجیٹلائزڈ ،پاک حج موبائل ایپ لانچ کردی گئی ۔
وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن نے ریکارڈ مدت میں ایپلی کیشن بنالی،نگراں وزیر آئی ٹی عمر سیف، نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد نے موبائل ایپلی کیشن کا اجرا کیا،نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تیار کردہ موبائل ایپ سے عازمین حج کےلئے تمام معلومات صرف ایک ٹچ کی دوری پر ہوں گی۔
وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا عازمین حج کےلئے پاک حج ایپلی کیشن کا اجرااہم سنگ میل ہے،ایس آئی ایف سی کی ہدایت کے تحت ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز کردیا ۔
اہم سنگ میل عبور،حج آپریشن ڈیجیٹلائزڈ ،موبائل ایپ لانچ

















