اسلام آباد (مشرق نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ میڈیا پر حلقہ بندیوں سے متعلق چند غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 اور رولز کے تحت حلقہ بندیوں کے اصول واضح ہیں، صوبے کی آبادی کو مختص سیٹوں پر تقسیم کیا جاتا ہے تو ہر سیٹ کے کوٹے کا تعین ہو جاتا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اضلاع کی سیٹوں کے تعین کیلئے کوٹے کو ضلع کی آبادی پر تقسیم کیا جاتا ہے، کسی ضلع کو مکمل سیٹیں دینے کے بعد بقایا آبادی 0.5 سے کم رہ جائے تو اسے نظرانداز کیا جاتا ہے۔ وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر آبادی 0.50 سے زیادہ ہو تو اس ضلع کو ایک سیٹ دیدی جاتی ہے، اگر کسی ضلع کی سیٹوں کا حصہ 4.49 بنتا ہے تو اسے 4 سیٹیں دی جاتی ہیں۔
میڈیا پر حلقہ بندیوں سے متعلق غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں: الیکشن کمیشن



















