پاکستان بلاک پالیٹکس پر یقین نہیں رکھتا: آرمی چیف جنرل عاصم منیر

راولپنڈی (مشرق نیوز) پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان بلاک پالیٹکس پر یقین نہیں رکھتا، تمام دوست ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات برقرار رکھنے پر یقین رکھتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات اپنے دورہ امریکہ کے دوران ممتاز امریکی تھنک ٹینکس اور میڈیا کے ساتھ خصوصی ملاقات کے دوران کہی ہے۔

جنرل سید عاصم منیر نے ممتاز امریکی تھنک ٹینکس اور میڈیا ارکان سے خصوصی گفتگو کے دوران علاقائی سلامتی اور بین الاقوامی دہشت گردی پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف نے جنوبی ایشیا میں سٹرٹیجک استحکام کیلئے پاکستان کا نقطہ نظر بھی اجاگر کیا۔