چنیوٹ( رانا وقاص احمد کاوش)گنے کاکرشنگ سیزن شروع ہوتے ہی روڈ بلاک رہنا معمول بن گیا ،لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا جبکہ پولیس کی طرف سے ناقص انتظامات تفصیلات کے مطابق فیصل آبادروڈ مدینہ شوگر ملز کے قریب ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ۔
گنے کی لوڈرٹرالیوں کی بھر مار کی وجہ سے ٹریفک جام ہو جاتی ہے جبکہ پولیس کی طرف سے ناقص انتظامات کی وجہ سے ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔
شہریوں نے چنیوٹ انتظامیہ کے ناقص انتظامات پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فیصل آبادروڈ جھنگ روڈ اور سرگودھا روڈ پر شوگر ملوں کے باہر ٹریفک جام رہنے کا نوٹس لیں اور کوتاہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور سرگودھا فیصل آباد روڈ پر وارڈن پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر کے ٹریفک کو کنٹرول کیا جائے ۔
ٹرالیوں کی بھر مار، سرگودھا فیصل آبادروڈ پر ٹریفک جام معمول بن گیا

















