اسلام آباد (بیورورپورٹ)عمران خان،اسد عمرکا جرم سے تعلق جوڑنے کیلئے شواہد ناکافی ہیں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے کار سرکار میں مداخلت، جلاو گھیراو، توڑ پھوڑ کیس میں بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے بانی پی ٹی آئی ،اسد عمر کی بریت درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں کہا گیا بانی پی ٹی آئی ،اسد عمر کو جرم کی حوصلہ افزائی کے زمرے میں ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تاہم ایف آئی آر میں حوصلہ افزائی کے ذرائع تحریر نہیں کئے گئے۔
عدالت نے فیصلے میں لکھا استغاثہ کی جانب سے کبھی ملزموں کی جائے وقوعہ پر موجودگی کا دعویٰ بھی نہیں کیا گیا، بانی پی ٹی آئی ،اسد عمر کا تعلق جرم سے جوڑنے کیلئے شواہد ناکافی ہیں، جرم کی حوصلہ افزائی کے شواہد نہ ہونے کی بنا پر دونوں ملزموں کیخلاف مقدمہ ثابت نہیں سکا،فیصلے میں مزید کہاگیا بانی پی ٹی آئی ،اسد عمر کی درخواستیں منظور کرکے بری قرار دیا جاتا ہے۔
عمران خان ،اسد عمر کاجرم سے تعلق جوڑنے کیلئے شواہد ناکافی ہیں،بریت کاتحریری فیصلہ

















