نواز شریف سے کوئی رابطہ نہ کرنے کی ضرورت ہے،خاقان

اسلام آباد (بیورورپورٹ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے عام انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا،نواز شریف سے کوئی رابطہ کیا نہ کرنے کی ضرورت ہے۔

احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہانیب کے نام نہاد کیسز بدستور چل رہے ہیں،بار بار کہتا ہوں نیب عدالتوں میں کیمرے لگائیں، عوام کو بتایا جائے کیسز کیسے چلتے ہیں، میری ارباب اقتدار سے گزارش ہے نیب نظام ہوگا تو ملک نہیں چلے گا، ظلم و ناانصافی کا حساب کون دے گا؟۔

سابق وزیراعظم نے کہا نوازشریف نے رابطہ کیا نہ ضرورت ہے، جس لیول پلیئنگ فیلڈ سے پی ٹی آئی کو اقتدار ملا وہی حالات ہیں، الیکشن نہیں لڑ رہا، 100 بار کہہ چکا ہوں،نگراں وزیر اعظم، چیف جسٹس، الیکشن کمشنر کہہ رہے ہیں تو انتخابات ہوں گے،دریں اثنا احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کےخلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی