ووٹرز کی تعداد بڑھ کر 12 کروڑ 80 لاکھ سے متجاوز

اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاکستان بھر میں ووٹرز کی تعداد بڑھ کر 12 کروڑ 80 لاکھ سے متجاوز،ایک دہائی بعد پہلی بار مرد و خواتین ووٹرز کا فرق ایک کروڑ سے نیچے آگیا ، 6 کروڑ 93 لاکھ مرد ووٹرز (53.87 فیصد) کے مقابلے میں تقریباً 5 کروڑ 93 لاکھ خواتین (46.13 فیصد) ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے جائزے کے مطابق مرد و خواتین ووٹرز کا مجموعی فرق کے 99 لاکھ 40 ہزار ہے، پنجاب میں فرق 50 لاکھ سے زائد ہے، سندھ 22 لاکھ 40 ہزار، خیبر پختونخوا 19 لاکھ 60 ہزار اور بلوچستان میں فرق 6 لاکھ 60 ہزار ہے،پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 7 کروڑ 32 لاکھ ہے، 3 کروڑ 91 لاکھ (53.44 فیصد) مرد اور 3 کروڑ 40 لاکھ (46.56 فیصد) خواتین ووٹرز شامل ہیں۔