لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم دےدیا،جسٹس شہرام سرور چودھری نے شیر افضل مروت کی نظر بندی کےخلاف درخواست پر سماعت کی ،حکومت کی جانب سے خواجہ محسن عباس ایڈووکیٹ نے جواب جمع کرایا۔
حکومتی جواب میں کہا گیا شیر افضل مروت کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر نے جاری کیا، نظربندی کےخلاف درخواست گزار متعلقہ فورم پر رجوع کریں، شیر افضل مروت کی نظر بندی کے خلاف پہلے حکومت کو درخواست دیں، عدالت نظر بندی کےخلاف درخواست مسترد کرے،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم دےدیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم دےدیا

















