عوام کو مہنگائی ، غربت سے نجات دلائیں گے،نوازشریف

لاہور (خبر نگار)مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایک بارپھر کہا ہے ن لیگ دور کی پالیسیاں جاری رہتیں تو پاکستان ترقی میں کئی ممالک سے آگے ہوتا ،پاکستان کے معاشی حالات آگاہ ہیں ، عوام کو مہنگائی ، غربت سے نجات دلانے کےلئے دن رات ایک کردینگے،ان خیالات کااظہار انہوں نے ن لیگ سعودیہ کے صدر شیخ سعید کی سربراہی میںملاقات کر نے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

نوازشریف نے کہاعام انتخابات کےلئے تیاریاں مکمل ہیں،دوبارہ اقتدار ملا تو پہلے کی طرح عوام کو مایوس نہیں کرینگے،معاشی حالات سے مکمل طورپر آگاہ ہیں ،عوام کو مہنگائی ، غربت سے نجات دلانے کےلئے دن رات ایک کر دیں گے۔