اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہاہے پارٹی میں شمولیت پر لطیف کھوسہ کومبارکباد پیش کرتا ہوں،لطیف کھوسہ ملکی سیاست اور شعبہ قانون کا بڑا نام ہیں، پی ٹی آئی کو غیر معمولی تقویت میسر آئے گی۔
بیرسٹر گوہر نے کہالطیف کھوسہ کے آنے سے قانون کی حکمرانی و جمہوریت کے بقا و استحکام کی جاری تحریک مضبوط ہوگی،لطیف کھوسہ کے فیصلے کو قدر و تحسین کی نگاہ سے دیکھتے اور باہم ملکر پاکستان کو دستور و جمہوریت کی راہ پر ڈالنے کی جدوجہد منزل تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔
لطیف کھوسہ کے آنے سے تحریک مضبوط ہوگی، بیرسٹر گوہر


















