مردان (مشرق نیوز)جے یوآئی سربراہ فضل الرحمن نے کہاہے معیشت کی بحالی کا عزم رکھتے ہیں،بندوق کی سیاست پر یقین نہیں ۔
خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاملک کےساتھ کیا کیا؟ پارلیمنٹ نے کیا کردار ادا کیا؟ بیورو کریسی نے کیا کیا؟ اکابرین نے ملک کیلئے قربانیاں دیں مگر کردار کشی کی گئی، بیرونی ایجنٹ توہین کے مرتکب ہورہے ہیں،مدرسے میں جو کچھ سیکھا اس پر کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، مدارس کےخلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے، اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور بنیادی انسانی حقوق کی تنظیمیں سب ناکام ہوگئیں، آزادی داو پر لگی ہے۔
جے یو آئی سربراہ نے کہا سیاست معیشت بھی دباو میں ہے، صیہونی قوتیں جو فلسطینیوں کےساتھ کر رہی ہیں اس نے انسانیت کو شرمندہ کر دیا ، دنیا فلسطینیوں کی نسل کشی کا تماشہ دیکھ رہی ہے، 20 سال تک افغانستان کیلئے کچھ نہیں کیا، مدرسے کا استاد اگر شاگرد کو مارے تو انسانی حقوق کے علمبردار آسمان سر پر اٹھا لیتے ہیں،فضل الرحمن نے کہا پاکستان کے پاس ایٹم بم ہے مگر اختیار پاس نہیں، جے یو آئی بندوق کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، انسانی حقوق کے تحفظ کے ضامن ہیں۔
اٹیم بم پاس مگر اختیار نہیں،آزادی داو پر لگی ، ہر سازش ناکام بنائینگے،فضل الرحمن


















