کوٹ رادھاکشن (شیخ طارق سجاد) گیس عوام کی پہنچ سے دور چولہے ٹھنڈے پڑ گئے لوگ کھانا بنانے کیلئے پریشان اور غریب لوگوں سے بند گیس کے ڈبل ڈبل بل ادا کروائے جارہے ہیں اعلیٰ حکام نوٹس لیں اور بلوں میں فکسیڈ ریٹ کسی 450روپے کسی کو 950لگا دیے ہیں ، لوڈ شیڈنگ کے نام پر گھنٹوں تک سوئی گیس غائب رہنے لگی صارفین شدید پریشان متعدد علاقوں میں کم پریشر کے باعث 24گھنٹے گیس بند رہنا معمول بن گیا۔
کوٹ رادھاکشن شہر اور گردونواح سمت دیگر علاقوں میں محکمہ سوئی گیس کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کے نام پر گھنٹوں سے زائد گیس بند کی جانے لگی جبکہ شہرمیں کم پریشر کے باعث 24گھنٹے گیس بند رہنا معمول بن گیا جس پر سماجی و سیاسی رہنما ودیگر شہریوں نے نہر والے پل پر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ صارفین محکمہ کی جانب سے صبح 6سے9دوپہر 12سے2بجےاور شام 6سے9گیس فراہم کی جاتی ہے ان ٹائموں پر بھی گیس نہیں ملتی اور ایل پی جی کاریٹ بھی 300روپے کردیا ہے جبکہ حکمران اسوقت عوام دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں اور عوام کے لیے مشکلات میں اضافے کا باعث بنے ہوئے ہیں بجلی کے بعد سوئی گیس لوڈ شیڈنگ کی پالیسی جہاں گھریلو صارفین کے لیے مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے وہیں کاروبار زندگی بھی بالک تباہ ہو جائے گا جس پر انہوں نے وزیراعظم پاکستان سمیت دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری سوئی گیس لوڈ شیڈنگ کا فیصلہ واپس لیں۔
کوٹ رادھا کشن میں گیس عوام کی پہنچ سے دور، چولہے ٹھنڈے، صارفین پریشان

















