چیچہ وطنی( سلطان مصطفائی)چیچہ وطنی شہر میں منشیات فروشی کی دھندہ عروج پر ، نوجوان نسل تباہ ہونے لگی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں نوجوان نسل نشے کی وجہ سے موت کی کشمش میں مبتلا ہونے لگی۔
شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ تھانہ سٹی چیچہ وطنی کی حدود ریلوے لائن کے قریب درجن سے زائد منشیات کے عادی افرادنشے میں دھت ہو کر نیم بے ہوش پڑے رہتے ہیں جبکہ منشیات فروش انہیں ہیروئن اور چرس گاہے بگاہے سپلائی کرتے رہتے ہیں، منشیات جیسی لعنت سے کئی گھروں کے چراغ بجھ چکے ہیں اور کئی نوجوانوں نے اپنے گھروں کی تمام جمع پونجی بیچ کر نشہ پورا کرنے میں لگا دی ہے، پولیس منشیات فروشو ں کو پکڑنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔
پولیس کسی شراب پینے والے کو پکڑ کر خانہ پوری کر دیتے ہیں جبکہ اصل مجرم منشیات فروش دھڑلے سے اپنے دھندے میں لگے ہوئے ہیں، عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او ساہیوال اور اے ایس پی طارق محمود شیخ سے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات فروشی کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات ا±ٹھائیں جائیں۔
چیچہ وطنی شہر میں منشیات فروشی کی دھندہ عروج پر ، نوجوان نسل تباہ

















