قلعہ احمدآباد(نمائندہ خصوصی)ملک بھر کی طرح گورنمنٹ بوائز ہائی سکول قلعہ احمد آباد میں بھی سانحہ آرمی پبلک سکول پشاورکی 9ویںبرسی منائی گئی سکول کے ٹیچرز اور طلباءنے 16دسمبر سال 2014ءکے تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔
سکول اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے نیاز حسین سیکرٹری انفارمیشن پنجاب ٹیچرزیونین ضلع نارووال نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاورکونو سال بیت چکے ہیں لیکن زخم قوم کے دلوں میں روز اول کی طرح آج بھی تازہ ہیں اوریہ دن ملک کی تاریخ میںہمیشہ سیاہ دن کے طورپر یاد رکھا جائے گا۔
نیاز حسین نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کاکوئی دین مذہب نہیں ہے ہم امن کے داعی ہیںقلم اورکتاب ہماراہتھیارہے،اس موقع پر عبدالمنان بٹ پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول احمدآباداورمحمدسرفراز جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرزیونین ضلع نارووال نے سانحہ پشاورکے شہداءکی قربانیوں کوشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیاانہوں نے کہاکہ امن دشمنوں نے اے پی ایس سکول پشاورمیںنہتے بچوں اور اساتذہ کو نشانہ بنایااس سانحہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، دہشت گردوں نے اسکول پر حملہ کر کے علم کی شمع بجھانا چاہی لیکن قوم کے حوصلے پست نہ ہوئے ،ملک بھر میں جاری تعلیمی سرگرمیاں ملک دشمن کو پیغام دے رہی ہیں کہ قوم کے عزم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور انشاءاللہ نہ ہی کبھی آئے گی ۔
دہشت گردوں کا کوئی دین مذہب نہیں ہوتا، نیاز حسین


















