واشنگٹن(خواجہ فاروق)امریکی مذہبی آزادی پینل نے بائیڈن انتظامیہ سے بھارت کو تشویشناک ملک قرار دینے کا مطالبہ کر دیا،امریکی پینل نے کہا بھارت بیرون ملک سرگرم کارکنوں، صحافیوں اور وکلا کو خاموش کرنے کی کوشش کر رہا ہے،بھارتی حکومت کی حالیہ کوششوں سے مذہبی آزادی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا بیرون ملک مقیم اقلیتوں کو نشانہ بنانا اور دھمکی آمیز حربے نظر انداز نہیں کیے جاسکتے،کینیڈا میں ہردیپ نجر کا قتل اور امریکہ میں گروپتونت سنگھ کے قتل کی سازش انتہائی پریشان کن ہے۔
بھارت کو تشویشناک ملک قرار دیاجائے،امریکی پینل



















