لاہور(خبر نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گزشتہ روز سیالکوٹ پہنچے جہاں انہوں نے گورنمنٹ سردار بیگم سول ہسپتال سیالکوٹ اورعلامہ اقبال میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا،گورنمنٹ سردار بیگم ہسپتال میں طبی سہولتوں کا فقدان تھا، بیڈزخراب اور دیواریں سیم زدہ تھیں، سیوریج کے گندے پانی کی بدبوآرہی تھی اور کلاس رومز کی ناگفتہ حالات تھی،مریضوں کے تیماردار فرش پر بیٹھنے پر مجبورتھے جبکہ چھتوں کا پلستر بھی اکھڑا ہوا تھا، محسن نقوی نے ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور ری ڈیزائن کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا سیالکوٹ کا گورنمنٹ سردار بیگم سول ہسپتال بھی اپ گریڈ ہوگا،سردار بیگم سول ہسپتال کی اپ گریڈیشن پر 21 کروڑ روپے لاگت آئے گی، ہسپتال کا21 ہزار مربع فٹ ایریا اپ گریڈ ہوگا، انہو ں نے ہسپتال کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا جائزہ لیا،وزیر اعلی مختلف وارڈز گئے، مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے استفسار کیا،محسن نقوی نے ایمرجنسی، آئی سی یو، گائنی، لیب اور دیگر وارڈز کا معائنہ کیا، انہو ںنے بیسمنٹ، گراونڈ اور فرسٹ فلور کا تفصیلی دورہ کیا اور کلاس رومز کی خراب صورتحال پرناراضگی کااظہار کیا، انہوں نے بزرگ خاتون کا مسئلہ سنا اور ڈپٹی کمشنر کو حل کےلئے ہدایات دیںبعدازاں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی علامہ اقبال میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کا دورہ کیا اور ہسپتال کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا،وزیر اعلی محسن نقوی نے ہسپتال میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا،وزیراعلی نے کہا علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر 70 کروڑ روپے لاگت آئے گی، علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا 65 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے، علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کا ایک لاکھ مربع فٹ ایریا ری ویمپ ہوگا،وزیر اعلی محسن نقوی نے مختلف وارڈز میں جاری کاموں کامشاہدہ کیا،انہوں نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دیا،وزیراعلی پنجا ب نے کہا اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو اعلی معیار کےساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، ہسپتال کو اپ گریڈیشن کے بعد جلد دوبارہ آپریشنل کر دیا جائے گا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،شہر کے بعض علاقوں میں مین ہولز کے ڈھکن غائب تھے، محسن نقوی نے کھلے مین ہولزکا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی واسا سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کھلے مین ہولز فوری طور پر کور کرنے کا حکم دیا ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
سیالکوٹ ہسپتالوں کے ہنگامی دورے، گورنمنٹ سردار بیگم سول ہسپتال اپ گریڈ ہوگا:وزیر اعلیٰ پنجاب

















