حوثیوں کا اسرائیل جانے والے تما م بحری جہازوں پرپابندی کااعلان

صنعا (مشرق نیوز) حوثیوں نے اسرئیل کو جانے والے ہر قسم کے سامان کا راستہ بند کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواہ کسی بھی قوم یا ملک کا بحری جہاز ہو اب اسرائیل کیلئے امدادی سامان نہیں لے جا سکے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کوحوثیوں کے اعلان میں کہا گیا کہ اگر غزہ میں خوراک اور ادویات کی فراہمی نہیں کی جا سکتی اور اسرائیل اس میں رکاوٹ بنا ہوا ہے تو اسرائیلی بندرگاہوں کی طرف جانے والے تمام جہاز بھی اسی طرح روک دیے گئے ہیں۔ ایسے بحری جہازوں کا کسی بھی ملک سے تعلق ہوا وہ ہماری فوجی اہداف ہوں گے۔