اسلام آباد (بیورورپورٹ)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کشمیریوں کے حقوق کےلئے بھارت پر دباو ڈالے،پاکستان بلاتفریق مذہب اور رنگ ونسل انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں رہے گا،غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم باعث تشویش ہیں،انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا پاکستان انسانی حقوق کے عالمی منشور کی حمایت، پاسداری جاری رکھے گا، پاکستان نے ملکی،بین الاقوامی سطح پرانسانی حقوق کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کیے، پاکستان بلاتفریق مذہب، رنگ و نسل انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں رہے گا، بھارت غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے، 5 اگست2019کے غیر قانونی بھارتی اقدام کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تبدیلی ہے، عالمی برادری کشمیریوں کے حقوق کےلئے بھارت پر دباو ڈالے، انوار الحق کاکڑ نے کہا غزہ میں نہتے فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم باعث تشویش ہیں، غزہ میں انسانی حقوق کی تشویشناک صورتحال سب کے سامنے ہے، اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، فلسطین میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد شہید ہو چکے، عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی کیلئے فوری کوششیں کرے مزید برآں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے خضدار میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے ،وزیر اعظم نے دھماکے میں سی ٹی ڈی ایس ایچ او مراد کی شہادت پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور بلندی درجات کی دعا کی،وزیر اعظم نے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے ، وزیر اعظم نے کہا پوری قوم دہشت گردی کےخلاف جنگ میں جانیں قربان کر نےوالے شہداءکو سلام پیش کرتی ہے ۔
عالمی برادری کشمیریوں کے حقوق کیلئے بھارت پر دباو ڈالے: وزیر اعظم



















