بجلی چوروں کیخلاف آپریشن،33 ہزار سے زائد افراد کے ملوث ہونے کا انکشاف

لاہور (خبرنگار) وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔90 روز سے جاری آپریشن کے دوران کل33763 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے33376ملزمان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواستیں جمع کروائی گئیں،32217 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر15774 ملزمان کو گرفتار بھی کرکیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک56079884 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 2189397382 ہے۔ بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 315 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،314 بجلی چوروں کے خلاف ایف آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے 155 درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ 9 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ تمام کنکشن منقطع کرکے ان کو374703 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 11706551 روپے ہے۔لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔علاوہ ازیں ترجمان لیسکو کے مطابق ایس ڈی او اسماعیل نگر محمد علی کو خفیہ اطلاع ملی کہ ان کے علاقے میں ایک ملزم رات کے وقت لیسکو کی ٹرانسمیشن لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کرتا ہے ، چوری کی بجلی سے ویلڈنگ پلانٹ چلایا جاتا ہے ، ملزم اپنے گھر کی چھت پر دروازے اور کھڑکیاں بنانے کا کام کرتا ہے ، ملزم کی جانب سے چھاپے کی اطلاع دینے کیلئے ایک شخص کو بھی تعینات کیا گیا تھا تاہم لیسکو کی ٹیم نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ ملزم کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست متعلقہ تھانے میں ارسال کردی گئی ہے جبکہ ملزم کے خلاف دیگر قانونی کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے ۔ دریں اثناءلاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، اس سلسلے میں چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔ 85 روز سے جاری مہم کے دوران49759ڈیفالٹرز سے1ارب54 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہیگا۔دوسری طرف چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری اور صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے ریجن بھر میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے چیف انجینئر او اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) کے زیرنگرانی جی ایس او کی ٹیمیں سالانہ مرمتی اور ترقیاتی کاموں کے علاوہ بھی سسٹم کو مکمل طور پر مستحکم اور مظبوط رکھنے کے لئے بے شمار کام سر انجام دے رہی ہیں۔جی ایس او سرکل کی ٹیموں نے رواں سال کے ماہ نومبر میں لیسکو کے 132کے وی سسٹم کے جو مرمتی کام سر انجام دئےے ان میں11KV 16 نئے فیڈرز نکالے گئے،کرنٹ ٹرانسفارمر کی تبدیلی،11KVلائٹنگ اریسٹرز کی تبدیلی،132KVلائٹننگ اریسٹر ز کی تبدیلی ،بیٹری بنک کی تبدیلی،اوورکرنٹ ریلے کی تبدیلی، 11KVنئے پینلز نصب کئے گئے،10تھرمو ویژن ہاٹ سپاٹ اٹینڈ کئے، ڈسک انسولیٹر کی واشنگ،خراب ڈسک انسولیٹر کی تبدیلی،جمپرز کی تبدیلی، کنڈکٹر کی مرمت اورتبدیلی،ٹرانسمیشن لائن پر امپورٹ /ایکسپورٹ میٹرز کی تنصیب،11کے وی ان کمنگ اور آ¶ٹ گوئنگ پینلز کی تبدیلی،ٹرانسمیشن لائن اور ٹرانسفارمرز پر انتہائی اہم خرابیوں کی نشاندہی اور ان کا تدارک، کنٹرول روم اور اس میں موجود پینلز کی صفائی، اور اس کے علاوہ ان گھروں کو نوٹس بھجا گیا جو کہ 132Kvلائن کے نیچے غیر قانونی طور بنائے گئے ہیں۔چیف انجینئر او اینڈ ایم(ٹی اینڈ جی)کا کہنا ہے کہ سسٹم کی بہتری کیلئے کام جاری ہیں جس پر لیسکو انتظامیہ تمام فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کو سراہتی ہے۔ چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ لیسکو سسٹم کو درپیش تمام رکاوٹیں ختم کرنے کے اپنے ٹارگٹ پر بھرپور طریقے سے کام میں مصروف عمل ہے اورسسٹم کو مزید مضبوط اور بہتر بنانے کیلئے لیسکو نے بہت سے ٹھوس اقدامات کئے ہیں جس کے باعث صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے۔