نوجوان نے بریڈ فورڈ یونیورسٹی سے LLMکی ڈگری لےکر ملک کا نام روشن کردیا

فیروز والہ (نمائندہ خصوصی)شیخوپورہ کی تحصیل فیروز والہ کے گاﺅں بھرتھ کے نوجوان نے تعلیم کے میدان میں کامیابی سمیٹ پر پاکستان کا نام روشن کردیا۔

شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ کے گاﺅں بھرتھ سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم میاں بہادر علی ایڈووکیٹ نے انگلینڈ کی مشہور یونیورسٹی بریڈفورڈ سے LLM کی ڈگری حاصل کر لی ۔

میاں بہادر علی ایڈووکیٹ نے کہامیں اپنی کامیابی اپنے والدین اور اساتذہ کے نام کرتا ہوں جن کی محنت کے باعث میں نے انگلینڈ کی مشہور یونیورسٹی بریڈ فورڈ سے LLMکی ڈگری حاصل کی ۔

کامیابی میرے والدین کی دعاﺅں کا ثمر ہے اور زندگی میں مزید کامیابی سمیٹنے کی کوشش کروں گا ہونہار طالب علم میاں بہادر علی ایڈووکیٹ کو بریڈ فورڈ سے LLMکی ڈگری حاصل کرنے پر رشتے داروں اور دوستوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی اور ان کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا گیا۔