ڈسکہ(نامہ نگار) سابق رکن قومی اسمبلی امیدوار این اے 73سیدہ نوشین افتخاراور سٹی صدر مسلم لیگ ن امیدوار پی پی 51افضل منشا نے قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے جانثار ساتھی عبدالشکور کریم یوسف سے ملاقات کی۔
دوران ملاقات حلقے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی، عبدالشکور بھائی نے سیدہ نوشین افتخار کی ضمنی الیکشن میں کامیابی اور تاحال محنت اور لگن کو سراہا انہوں نے محمدافضل منشا ءکی بطور سٹی صدرپارٹی خدمات کو سراہا اور ان کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا قائد نواز شریف پارٹی کیلئے کی گئی خدمات کو فراموش نہیں کریں گے اور نہ ہی کارکنان کو مایوس کریں گے۔
سیدہ نوشین افتخار اور افضل منشاءکی عبدالشکور بھائی سے ملاقات

















