ریاض (مشرق نیوز) روسی صدر ولادیمیر پوتین سعودی عرب کے دورے پر ہیں، وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ اوپیک پلس اتحاد کے اندر تعاون کے بارے میں بات چیت کریں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اوپیک پلس میں سعودی قیادت میں عرب ممالک اور روس شامل ہیں۔ توقع ہے کہ اس دورے کے دوران مشترکہ تعاون کے پہلوﺅں، مشرق وسطی کے خطے کی صورتحال اور تیل کے مسئلے پر بات چیت کی جائے گی۔
پیوٹن کا دورہ، سعودیہ روسی تعاون کا اہم سنگ میل قرار


















