اسلام آباد (بیورورپورٹ)عدالت نے لطیف کھوسہ اور بشریٰ کی لیک آڈیو کے فرانزک کا حکم دےدیا،دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاتحقیقات کی جائیں سب سے پہلے آڈیو کہاں سے جاری ہوئی۔
جسٹس بابر ستار نے درخواست کی کاپی ڈی جی آئی ایس آئی کو بھجوانے کا بھی حکم دیا،عدالت کی جانب سے کہا گیا ڈی جی آئی ایس آئی بھی رپورٹ دیں کہ آڈیو کس نے ریلیز کی،عدالت نے ایف آئی اے، پیمرا اور پی ٹی اے کو بھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔
عدالت میں جسٹس بابر ستار نے کہا پیمرا بتائے لوگوں کی نجی گفتگو کیسے ٹی وی چینلز پر نشر ہو رہی ہے؟جسٹس بابر ستار نے درخواست پر عائد اعتراضات بھی ختم کر دیے ،جسٹس بابر ستار نے کہا بگ باس سب سن رہا ہوتا ہے آپ کو تو پتہ ہونا چاہیے،بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
لطیف کھوسہ اور بشریٰ کی لیک آڈیو کے فرانزک کا حکم



















