وزیرآباد پولیس نے قاسمی ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا


وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس تھانہ صدر وزیرآباد کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف بڑی کارروائی، 5رکنی قاسم عرف قاسمی ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت دھر لیا۔

اے ایس پی سرکل وزیرآباد رضا نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ ڈکیت گینگ نے گزشتہ چند ماہ سے شہریوں کا جینا حرام کر رکھا تھا۔بینکوں سے رقوم نکلوا کر نکلنے والے تاجر ملزمان کا خصوصی ٹارگٹ ہوتے تھے جنہیں پیچھا کر کے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا جاتا تھا۔

سی پی او گوجرانوالہ ایاز سلیم کی ہدایات پر سرکل پولیس کی نگرانی میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے تشکیل دی گئی تھانہ صدر کی ٹیم ایس ایچ او سلمان سلیم اور ساتھیوں نے مختصر وقت میں ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے شہریوں سے لوٹی ہوئی 12 لاکھ روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ اے ایس پی محمد رضا نے بتایا کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ علاقے میں جرائم کی دیگر وارداتوں میں ملوث کریمینلز، منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاو¿ن کا سلسلہ شروع ہے علاقے میں کسی منشیات فروش کو پنپنے نہیں دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے میں ایس ایچ او صدر سلمان سلیم ، راشد اے ایس آئی اور ان کی ٹیم نے اہم کردار ادا کیا جنہیں تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازہ جائے گا۔