بہاولنگر پولیس کی کارروائی،منشیات فروش اڑھائی کلو چرس سمیت گرفتار
بہاولنگر(نمائندہ خصوصی )بہاولنگر تھانہ ڈاہرنوالہ کی کاروائی محمد ارشد نامی شخص سے 2400گرام منشیات برآمد کر کے گرفتار کر لیا
تھانہ ڈاہرنوالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ارشد نامی شخص جو کے مخبر کے مطابق چرس فروخت کرتا ہیے اور اس وقت بس اسٹینڈ پر چرس لیے کھڑا ہیے کو گرفتار مقدمہ درج کر دیا اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فریاد حسین ایس ایچ او بتایا کہ تھانہ میں آئے سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں۔فحاشی اور جوئے کے اڈوں کا علاقے سے خاتمہ اہم مشن ہے جس کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔
ایس ایچ او تھانہ ڈاہرنوالہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پولیس اور عوام مل کو جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ ممکن بناسکتے ہیں جس کے لیے عوام کا تعاون درکار ہے ،تھانہ ڈاہرنوالہ کے علاقے کو کرائم فری بنایا جائے گا اور کرائم کنٹرول کرنے کیلئے گشت کے نظام کو سو فیصد یقینی بنایا جارہا ہے ،عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے ،عوام کے تعاون سے جرائم کو ختم کیا جاسکتا ہے عوام کو چائیے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ جرائم کا علاقے سے مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔

















