گوجرانوالہ:زین ڈکیت گینگ کے 4اراکین گرفتار

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)انچارج سی آئی اے انسپکٹر عنصر موہل و دیگران پرمشتمل پولیس ٹیم نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث زین ڈکیت گینگ کے چار ارکان کو گرفتار کر کے دوران تفتیش انکے قبضہ سے پانچ لاکھ ساٹھ ہزار روپے نقدی اوردو عدد موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔

گرفتار کیے گئے ملزمان میںزین ، بلال، سلمان اور فیصل شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں گینگ کے ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے گوجرانوالہ اور اس کے مضافات اور بالخصوص تھانہ سول لائن کے علاقہ میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتیں کی ہیں۔

سی پی او نے کہا ڈکیتوں، چوروں اور مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے شہریوں کو امن کی فضا فراہم کریں گے۔