ملتان(بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہاہے تیاریوں میں مصروف ہیں اور 8 فروری 2024 کو عام انتخابات ہوں گے،آنےوالی پارلیمان و حکومتی کارکردگی پر پیشگوئی نہیں کی جا سکتی۔
ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہاآئین میں لکھا ہے ملک منتخب نمائندے چلائیں گے،تمام جماعتوں کو مساوی کوریج دی جا رہی ہے، کوئی فرق نہیں پڑتا لوگوں کے تاثرات کیا ہیں،ملک میں صحافت اور عدلیہ دونوں آزاد ہیں،انتخابات میں فیصلہ عوام نے کرنا ہے، جمہوریت کے اندر شور اور آوازیں ہوتی ہیں اور یہ جمہوریت کا حصہ ہے، جمہوریت قبرستان نہیں جہاں خاموشی ہو۔
وزیر اطلاعات نے کہاملک بہتر حالت میںاگلی حکومت کو منتقل کر کے جائیں گے،بنیادی فیصلہ سازی نگراں حکومتوں کا کام نہیں، اگلے 2ماہ کے اندر جو بس میں ہے کریں گے۔
انتخابات8فروری کو ہوں گے،بہتر ملک منتخب حکومت کو منتقل کرینگے:مرتضیٰ



















