تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیلی افواج غزہ کے جنوب میں خان یونس شہر کا محاصرہ کر رہی ہیں۔ سات دنوں کی جنگ بندی کے بعد جمعہ کے روز سے جاری جنگ کے دوسرے مرحلے میں خان یونس کا محاصرہ مکمل کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس امر کا اعلان اسرائیلی فوج کے اعلی افسر نے کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چیف آف دی جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل حیرزی حلیوی نے کہا کہ ہماری افواج اب خان یونس کا محاصرہ کر رہی ہیں۔ یہ علاقہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں ہے۔اسرائیلی چیف آف جنرل سٹاف نے کہاکہ ہم نے شمالی غزہ میں نے حماس کے کئی مضبوط مراکز کو محفوظ کر لیا ہے، اب ہم حماس کے جنوبی غزہ میں مضبوط مراکز کے خلاف سرگرم ہیں۔سینئیر کمانڈر جنرل یرون نے بتایا کہ زمین پر فوجیں اتارنے کے بعد یہ اسرائیلی جنگ کا یہ انتہائی بھاری دن ہے۔ جنرل یرون فنکل مین اسرائیلی فوج کی جنوبی کمانڈ کے سربراہ ہیں۔جنرل یرون فنکل مین نے کہاکہ اسرائیلی افواج جبالیہ میں لڑ رہی تھیں، یہ علاقہ غزہ کے شمال میں ہے۔ ہم غزہ کے مشرقی علاقے شجاعیہ میں لڑ رہے تھے اور اب ہم خان یونس میں لڑائی کر رہے ہیں۔ یہ غزہ کے جنوب میں ہے۔انہوں نے اپنی اس پیش رفت کا خوشی سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم جبالیہ کے قلب میں تھے، پھر ہم شجاعیہ کے قلب میں تھے اور اب ہم خان یونس کے قلب میں ہیں۔
مسلح افواج نے خان یونس کا محاصرہ کر لیا: اسرائیلی فوجی سربراہ


















