بہاولپور(محمد قاسم بھٹی)گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے بہاول جم خانہ میں نئے تعمیر کیے گئے سوئمنگ پول کا افتتاح کیا، اس موقع پر کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور ،ڈپٹی کمشنر و صدر جم خانہ بہاول پور ظہیر انور جپہ، جنرل سیکرٹری ملک اعجاز ناظم، ڈاکٹر رانا طارق، میاں شاہد اقبال، صدر چیمبر آف کامرس ذوالفقار مان،اراکین چیمبر آف کامرس، جم خانہ ممبرز اور افسران موجود تھے۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا بہاول جم خانہ کے لاہور جم خانہ کےساتھ الحاق کےلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے، بہاول جم خانہ میں ہونے والی ترقی ممبران کےلئے خوبصورت اضافہ ہے،انہوں نے بہاول جم خانہ کی تعمیر و ترقی کے کاموں میں ممبرز کی کاوشوں کو سراہا، گورنر پنجاب نے کہا بہاول جم خانہ خطے میں ایک اچھا اضافہ ہے، ڈپٹی کمشنر بہاولپور وصدر بہاول جم خانہ ظہیر انور جپہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا جم خانہ کے فنڈز شفاف انداز میں استعمال کیے گئے ہیں، سیکرٹری بہاول جم خانہ ملک اعجاز ناظم نے کہا جم خانہ بورڈ آف گورنرز کے تمام ممبران نے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی ہے۔
بہاول جم خانہ میں سوئمنگ پول کا افتتاح،لاہور جم خانہ کےساتھ الحاق کےلئے کمیٹی بنا دی:گورنر پنجاب

















