پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات چیلنج،الیکشن کمیشن میں9درخواستیں دائر

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیا گیا۔

بانی رہنما پی ٹی آئی اکبر ایس بابر سمیت 9پارٹی ورکرز نے درخواستیں دائر کردیں،درخواست گزاروں نے استدعا کی الیکشن کمیشن 2دسمبر کو ہونےوالے پارٹی انتخابات کالعدم قرار دےکر نئے الیکشن کرانے کا حکم دے، شفاف الیکشن ہونے تک پی ٹی آئی کو بلے کا نشان استعمال کرنے سے بھی روکاجائے۔

الیکشن کمیشن کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے بلا ( انتخابی نشان ) خطرے میں ہے ،بچانے کےلئے نکلے ہیں،انٹراپارٹی الیکشن کیخلاف الگ الگ درخواستیں جمع کرا دیں،ہمیں ایزی لوڈ کہنے والے خود ڈاﺅن لوڈ ہو گئے،انٹرا پارٹی انتخاب الیکشن ایکٹ 2017 کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ،چیئرمین کا دور دور تک پی ٹی آئی سے تعلق نہیں،غیرجانبدارانہ مانیٹرنگ میں پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن کرائے جائیں، الیکشن سے قبل تمام جماعتوں کی فنڈنگ کی سکروٹنی ہونی چاہیے ۔