سکھر(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر ومرکزی رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہا ہے الیکشن ملتوی ہونے کی کوئی گنجائش نہیں،ن لیگ کے پاس کوئی اور راستہ نہیں اس لیے اتحاد میں شامل ہو رہی ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاالیکشن میں ماضی میں بھی الائنس بنتے رہے ہیں،حلقہ بندیوں میں 2 سیٹیں کراچی کو دی گئیں، کہا جا رہا ہے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جا رہی، پیپلز پارٹی نے تو 2 سیٹوں پر شور نہیں مچایا،حلقہ بندیوں پر جو عدالت جانا چاہتا ہے بھلے جائے،کوشش ہے 8 فروری کو انتخابات ہو جائیں۔
انتخابات ملتوی ہونے کی کوئی گنجائش نہیں،خورشید شاہ


















