سائفر کیس کمزور وصفر مگر سزا دینے پر تلے ہیں،اعتزاز احسن

لاہور ( خبر نگار) پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت نہیں مگر مشکل وقت میں ساتھ کھڑا ہوں،نواز شریف واپس آ کر پھنس گئے جب باہر بھاگنا ہے تو پتہ چلے گا،سائفر کیس سب سے کمزور اور صفرہے مگر نظرآرہا سزا دینے پرتلے ہیں، ان خیالات کااظہار سینئر قانون دان و سیاسی رہنما اعتزاز احسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اعتزاز احسن نے کہا لیول پلئینگ فیلڈ ہونی چاہیے پر مریم نواز والی لیول پلئینگ فیلڈ نہیں جو کہتی تھیں الیکشن ہوں گے الیکشن میں حصہ لیں گے، پہلے فتنے کو گرفتار کریں سزا دیں پھرسارے مقدمات میں میاں صاحب کو بری کریں تو میاں صاحب آئیں گے۔