پاکستان ایک اور IMFپروگرام لے گا،مشاورت شروع

اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاکستان آئی ایم ایف سے ایک اور پروگرام لے گا، نگران حکومت نے مشاورت شروع کر دی،ذرائع کے مطابق نئے پروگرام کیلئے بات چیت رواں ماہ سے ہی شروع کئے جانے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق معیشت کی مکمل بحالی کیلئے آئی ایم ایف کا ایک اور پروگرام ناگزیر ہے، ذرائع کے مطابق نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد آئندہ بجٹ کی تیاری کیلئے 4ماہ کا وقت ہوگا،نگران حکومت کے طے شدہ اقدامات منتخب حکومت کو آگے بڑھانا اورآئی ایم ایف پروگرام کو سائن کرنا ہوگا۔

حکام کے مطابق معیشت کی مکمل بحالی کیلئے لانگ ٹرم پالیسی کے تحت اقدامات کا تسلسل جاری رکھا جائے گا،ایک اور پروگرام موجودہ اقدامات کے بعد معیشت کو مضبوط کرےگا۔